ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل جالی پٹن پنچایت انتخابات :16وارڈوں کےلئے 20پرچہ نامزدگیاں :4وارڈوں کےلئے کوئی پرچہ نامزدگی داخل نہیں

بھٹکل جالی پٹن پنچایت انتخابات :16وارڈوں کےلئے 20پرچہ نامزدگیاں :4وارڈوں کےلئے کوئی پرچہ نامزدگی داخل نہیں

Tue, 14 Dec 2021 20:07:22    S.O. News Service

بھٹکل :14؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے جالی پٹن پنچایت کے انتخابات میں گرمی شروع ہوگئی ہے۔ جملہ 20وارڈوں کے لئے انتخابات ہونے ہیں جس کےلئے اب تک 16وارڈوں کےلئے 20پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔

وارڈ نمبر 1،2،3،5،6،7،8،10،15،16،17،19،20کے لئے ایک ایک ، وارڈ نمبر 9کے لئے تین ، وارڈنمبر 14اور18کے لئے فی کس دو دو پرچۂ نامزدگی داخل کی گئی ہیں۔ وارڈنمبر 1،3،8،10کےلئے کانگریس امیدواروں نے اور وارڈ نمبر 2،3،4،8،9،10کے لئے بی جے پی امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ بقیہ سبھی امیدوار بطور آزاد اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیاہے۔ وارڈ نمبر 4،11،12،13کےلئے کسی بھی امیدوار نے اب تک پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیاہے۔ 15دسمبر 2021 بروز بدھ پرچہ نامزدگی داخل کرنےکا آخری دن ہے۔ 16دسمبر کو پرچوں کی جانچ ہوگی اور 18دسمبر تک اپنا نام واپس لے سکتےہیں۔ 27دسمبر کو پنچایت ممبران کو منتخب کرنے کے لئے ووٹنگ ہوگی۔

امیدوار تنظیم کے درپے :جالی پٹن پنچایت انتخابات میں مجلس اصلاح وتنظیم کی حمایت لازمی ہونےکی وجہ سے زائد امیدوار تنظیم کی حمایت حاصل کرنے کے لئے کافی تگ و دو کرتے دیکھے گئے ۔ جالی پٹن پنچایت کے 20وارڈوں میں سے10سے زائد وارڈوں میں بغیر مقابلہ کے ہی انتخابات ہونے کے امکانات ہیں۔ بدھ کی شام تک اس سلسلے میں واضح تصویر مل سکتی ہے۔


Share: